تحریک انصاف کے مینا ر پاکستان جلسے میں فیملی اور گھریلو خواتین کے ساتھ بچوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آئی

اتوار 28 ستمبر 2014 00:32

تحریک انصاف کے مینا ر پاکستان جلسے میں فیملی اور گھریلو خواتین کے ساتھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے مینا ر پاکستان جلسے میں فیملی اور گھریلو خواتین کے ساتھ بچوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آئی خواتین کے ساتھ بچوں نے تحریک انصاف کی ٹوپیاں اور جھنڈے کی شرٹین زیب تن کی ہوئی تھیں ،اور چھوٹے بچے” گو نواز گو “کے نعرے لگاتے ہوئے پنڈال اور کئی بچے سٹیج کی طرف جانے کے لئیے کوشاں تھے فیملی اور بچوں نے تحریک انصاف کے اس جلسے کو ایک بڑی تفریح بھی قرار دیا ،لیکن سبھ کی زبان پر ایک ہی لفظ تھا ”گو نواز گو“۔