Live Updates

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، لوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات

اتوار 28 ستمبر 2014 20:14

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، لوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے میں شامل لوگوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تحریک انصاف میں موجود ذرائع کے مطابق اڑھائی لاکھ سے زائد لوگ اس وقت جلسے میں موجود ہیں اور ہزاروں لوگ اردگرد کی سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسی بارے میں آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مینار پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ لوگ موجود ہیں اور بظاہر یہ جلسہ 30اکتوبر 2011کے جلسے سے بڑا معلوم نہیں ہے تو بھی عین ممکن ہے کہ جلسہ ختم ہونے تک لوگوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے اور تحریک انصاف اپنا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات