Live Updates

لاہور کے بعد تحریک انصاف کا ملتان میں بھی جلسہ متوقع

اتوار 28 ستمبر 2014 18:22

لاہور کے بعد تحریک انصاف کا ملتان میں بھی جلسہ متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں طاقت کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے لاہور میں جلسے کے بعد ملتان میںبھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 10اکتوبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آج عمران خان مینار پاکستان پر اپنی تقریر کے دوران کریں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ تحریک انصاف کی رہنماءشاہ محمود قریشی کی شدید خواہش کر کیا جا رہا ہے کیو نکہ 16اکتوبر جاوید ہاشمی کے حلقہ انتخاب میں ضمنی الیکشن بھی ہونے جا رہے ہیں اور شاہ محمود اس سے ایک ہفتہ قبل جلسہ کر کے ان کو اہم پیغام دینا چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات