خضدار کیلئے 82کروڑروپے کے فنڈ کی اجراء کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے ہیں ،عبدالرحمن گنگو

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء )ایڈمنسٹریٹوآفیسرز ایسوسی ایشن بی یو ای ٹی نے بی یوای ٹی خضدار کے لئے 82کروڑروپے کے فنڈ کی اجراء کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اسے وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر)محمد امین کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس رقم سے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں مذید مدد ملیگی ۔ایڈ منسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکا ہنگامی اجلاس زیر صدار ت چیئرمین عبدالرحمن گنگو منعقد ہو ااجلاس میں ممبران کی اکثریت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ممبران کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد اپنے جاری کردی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 82کروڑ روپے کے فنڈ کاخضدار یونیورسٹی کے لئے اجراء خوش آئندہ اقدام ہے جس سے یونیورسٹی میں تمام شعبہ جات میں ترقیاتی کام شروع ہونے سے یونیورسٹی کے مذید ترقی کے دروازے کھل جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس خطیر رقم کے اجراکروانے کے لئے وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر)محمد امین کی ذاتی کوششیں قابل قدراقدام ہے موصوف کے خضدار جامعہ کے ساتھ سچے جذبے کا یہ کوشش منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اور امید ہے کہ وہ اپنی کوششیں آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھیں گے ۔