اسلام آباد میں مسجد سے 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:18

اسلام آباد میں مسجد سے 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) دار الحکومت اسلام آباد کی مسجد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تعلق رکھنے والے نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 14 مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکٹر جی 10 میں واقع ایک مسجد میں چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئیر فوجی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد ٹھیلے والوں کے بھیس میں فوجی افسران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور ان کا تعلق سوات اور باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :