چھاپوں کا نشانہ صرف ایم کیو ایم کیوں ہے ، الطاف حسین نے آرمی چیف کو 14سوالات کر دیئے

جمعہ 26 ستمبر 2014 15:18

چھاپوں کا نشانہ صرف ایم کیو ایم کیوں ہے ، الطاف حسین نے آرمی چیف کو ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے 14 سوالات کر دیئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے دفاتر اور گھروں کو چھاپوں کا مرکز کیوں بنایا گیا؟ الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ کو ایک سب سے بڑا منصب اور طاقتور عہدہ عطا فرمایا ہے ، فوج قوم کے اتحاد کی علامت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز نے کراچی میں آپریشن کیا اور جگہ جگہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں جن میں سے 41 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں ۔ الطاف حسین نے سوال اٹھایا کہ صرف اور صرف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے دفاتر اور گھروں کو چھاپوں کا مرکز کیوں بنایا گیا؟ ایم کیو ایم کے قائد نے سوال کیا کہ ان کے بھائی اور بھتیجے کو کس جرم میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔ الطاف حسین نے یہ بھی سوال کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کرنے والے کتنے افراد کو سزا دی گئی۔