وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

جمعہ 26 ستمبر 2014 12:33

وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ 29 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں ایک بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے رکن اسحاق خاکوانی نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر اسمبلی میں جھوٹ بولا تھا، لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔

اس سے پہلے یہ درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔ آج بروز جمعہ چیف جسٹس کے چیمبر میں مذکورہ درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد چیف جسٹس نے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے ایک درخواست دائرکی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :