او جی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافہ کیلئے 85 ارب روپے خرچ کرے گی

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) رواں مالی سال 2014-15 کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافہ کیلئے 85 ارب روپے خرچ کریگی۔او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کیلئے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15کنوں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اورپیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے ، جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے ، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کیلئے پچاس ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔