کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں27ارب80کروڑ روپے سے زائد کی کمی،
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس155.53پوائنٹس کمی سے 29940.27پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات 25 ستمبر 2014 23:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 30000 کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب80کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت13.76فیصدکم جبکہ50.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹو موبائل،آئل اور ٹیلی کا سیکٹر میں خریداری کے باعثکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30167پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم گذشتہ شب رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد شہر کے مختلف مقامات پردئیے گئے احتجاجی دھرنوں کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب ا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.