انکم ٹیکس گو شوارے وصول کرنے کیلئے حیدرآباد چیمبر میں خصوصی ڈیسک قائم

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے کہا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینیو کے تعاون سے تاجروں و صنعتکا روں سے سالانہ انکم ٹیکس گو شوارے وصول کرنے کی غرض سے خصوصی ڈیسک حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں قائم کر دی گئی ہے،تاجر و صنعتکا ر و خصوصی ڈیسک سے استفادہ حاصل کریں۔