پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) ساوتھ زون پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث چار قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان کلفٹن فیز ون کے رہائشی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہناہے کہ زہر ہ شاہد کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھی۔ تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو مئی دو ہزار تیرہ میں کلفٹن کے علاقے میں قتل کیا تھا ۔ زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013 کو ان کے گھر کے سامنے ہی قتل کر دیا گیا تھا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :