Live Updates

خورشید شاہ کی عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کی نشست دینے کی پیشکش

جمعرات 25 ستمبر 2014 16:30

خورشید شاہ کی عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کی نشست دینے کی پیشکش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم کی پیشکش کے بعد اب اپوزیشن لیڈر نے بھی اپنی کُرسی عمران خان کو دینے کی پیشکش کردی۔ خورشید شاہ کہتے ہیں ہوسکتا ہے عمران خان اُن سے بہتر ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا عمران خان چاہیں تو اُن کیلئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، عمران خان کے کرپشن الزامات کا جواب بھی تیار کرلیا ہے، سینیٹر رضا ربانی عمران خان کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کا اسپیکر کے پاس نہ جانا یہ بات ثابت کرتا ہے کہ وہ استعفوں کی تصدیق نہیں چاہتے، اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق مشورہ نہ کرنے کا بھی شکوہ کرگئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات