لندن پلان میں طے ہوا تھا کسی ظالم کا ساتھ نہیں دینگے، چودھری شجاعت

جمعرات 25 ستمبر 2014 16:05

لندن پلان میں طے ہوا تھا کسی ظالم کا ساتھ نہیں دینگے، چودھری شجاعت

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے عوام کے لیے دستور تبدیل کرنا پڑا تو کریں گے ، دھرنے کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ، چوہدری پرویز الہٰی کہتے ہیں شریف برادران مشکل میں ہوں تو زرداری صاحب کو بلا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گجرات یں چودھری ظہور الہٰی کی تینتیسویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا لندن پلان میں یہ طے تھا کہ کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے ، عوام کے لیے دستور بھی تبدیل کرنا پڑا تو کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے خطاب میں شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے خوب نشتر چلائے ۔ ان کا کہنا تھا پنجاب کے سیلاب متاثرین شہباز شریف کی آنیاں جانیاں سمجھ چکے ہیں ۔ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی کیوں نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا دھرنے کا عالمی ریکارڈ جمعہ کو ٹوٹ جائے گا ، دھرنے کی وجہ سے لوگوں میں شعور آ گیا ہے ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا شریف برداران جب مشکل میں ہوں تو زرداری صاحب کو بلا لیتے ہیں۔