ہمیں نیا نہیں، قائد اعظم اور بھٹو کا پاکستان چاہئے، شرجیل میمن

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:55

ہمیں نیا نہیں، قائد اعظم اور بھٹو کا پاکستان چاہئے، شرجیل میمن

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں بڑے جاگیردار ہیں ، نیا نہیں ، قائداعظم اور بھٹو کا پاکستان چاہیے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن کاکہناتھاکہ کوئی صنعتکار اپنے کارکنان کو پچاس فیصد منافع کبھی نہیں دیتا، عمران خان کسی پارٹی کی قیادت کے لیے کم ازکم بہتر الفاظ کا چناﺅ کریں ۔ اُنہوں نے کہاکہ تبدیلی ناچ گانے سے نہیں بلکہ اعمال سے آتی ہے ، قوم کو نیانہیں ، قائداعظم ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کاپاکستان چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :