تفتیش کے بعد بےگناہوں کو چھوڑدیا جائے گا، رینجرز

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:42

تفتیش کے بعد بےگناہوں کو چھوڑدیا جائے گا، رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپے سے متعلق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے گشت کے دوران عمارت سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد تیئس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد عمارت کا محاصرہ کرکے چھاپہ مارا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد بےگناہوں کو چھوڑدیا جائے گا جبکہ جرائم میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔