لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی، رہائی کا حکم

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:22

لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیاسی کارکنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا نہیں کیا گیا ۔

ہوم سیکرٹری مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جبکہ کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق ان کے پاس کسی قسم کا تحریری ریکارڈ موجود نہیں ، دوران سماعت عدالت میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے پانج سو اکاون کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ان کارکنوں سے ضمانتی مچلکے وصول کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے وکیل بتایا کہ نظربندیان غیرقانونی ہیں اور یہ ثابت ہو چکا ہے ، تحریک انصاف کے وکیل گوہر سندھو نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد پنجاب بھر میں سیاسی کارکنوں کی نظربندیاں غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیدیں اور کارکنوں کو بغیر ضمانتی مچلکوں کے تیس منٹ میں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :