پاکستان میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، امریکا

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:23

پاکستان میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،  امریکا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ونے چاولہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھے گا اور کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے ساتھ جنرل اسمبلی میں امریکی صدر اوباما کے خطاب کے بعد گفتگو کے دوران سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ونے چاولہ نے صدر اوباما کی تقریر اور پاک امریکا تعلقات پر بھی بات کی۔ ونے چاولہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھے گا اورکسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :