بھارت کیخلاف سیریز : ویسٹ انڈیز سکواڈ میں مارون سیموئیل اور ڈیوائن سمتھ کی ٹیم میں واپسی،

فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے لیون جانسن بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ، جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کرس گیل انجریز سے نجات حاصل نہیں کرسکتے سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے ، کنگ ایڈورڈ اور لیفٹ آرم اسپنر نکیٹا میلر ناقص کرکردگی کی بنا پر ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ،ترجمان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

بدھ 24 ستمبر 2014 23:16

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی ایک روزہ سیریز کیلئے تجربہ کار بیٹسمین مارون سیموئیل اور ڈیوائن سمتھ کو سکواڈ میں دوبارہ شامل کرلیا جبکہ فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر اور بنگلہ دیش میں ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لیون جانسن کو بھی ٹیم کا حصہ ہونگے ، جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور کرس گیل بھارت کیخلاف ایکشن میں نظر نہیں آئینگے کیونکہ وہ ابھی تک اپنی ہیمسٹرنگ انجریز سے نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں ٹیم میں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی جبکہ کنگ ایڈورڈ اور لیفٹ آرم سپنر نکیٹا میلر بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمیکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سیموئیل اور سمتھ جو کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے کو بھارت کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والی سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا دونوں بیٹسمینوں کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا کیونکہ انجریز کے باعث وہ ان فٹ تھے مگر اب بورڈ نے ان کو مکمل فٹ قرار دیکر بھارت کیخلاف کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لیون جونسن جو کافی عرصے ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند تھے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد ان کو بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرانے کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ اور لیفٹ آرم اسپنر نکیٹا میلر کو حالیہ ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ان کے بدلے مایہ ناز اسپنر سنیل نارائن پہلے ہی ٹیم میں موجود ہیں بھارت کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8اکتوبر کو کوچی میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :