شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، دس دہشتگرد ہلاک

بدھ 24 ستمبر 2014 13:38

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، دس دہشتگرد ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم دس مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کےعلاقے الوڑہ منڈی میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے کی جانب سے ایک گاڑی اور کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں تاہم ابھی ان کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔