ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپورکرداراداکررہی ہے، ایئرچیف

بدھ 24 ستمبر 2014 11:38

ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپورکرداراداکررہی ہے، ایئرچیف

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی تاریخ ملک کیلئے بے مثال قربانیوں سےبھری ہوئی ہے، شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں 132ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیڈٹس نے ایئرفورس اکیڈمی میں اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی، بیرون ممالک سے آنے والے کیڈٹس کی تربیت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،فضائیہ کی روایتی بہادری کو سامنے رکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، فضائیہ کی تاریخ ملک کیلئے بے مثال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :