چاغی،پاک افغان سر حد کے قریب سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھاری مقدار مین راکٹ لانچر کے گولے برآمد

منگل 23 ستمبر 2014 23:09

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)پاک افغان سر حد کے قریب سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھاری مقدار مین راکٹ لانچر کے گولے برآمد ۔سیکورٹی زرائع کے مطابق پاک افغان سر حد کے قریب زیر زمین چھپائی گئی 295راکٹ لانچر کے گولے اور پچاس اسکے فیوز برآمد کرکے اپنی قبضے میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی میں دالبندین لیویز فورس نے تین ڈاکو گرفتار کر لیا ۔لیویز کے مطابق لیویز فورس نے ایک کاروائی میں تین ڈاکوفضل الرحمن،نظر،اور بور لالہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ۔