دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا، حمزہ شہباز شریف،
پورا سچ سامنے آنے پر قوم دھرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی،لندن پلان بھی بے نقاب ہوچکا،دھرنے والے مایوس ہوچکے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
منگل 23 ستمبر 2014 23:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگئی،مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا،پورا سچ سامنے آنے پر قوم دھرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی،لندن پلان بھی بے نقاب ہوچکا،دھرنے والے مایوس ہوچکے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے کسی کو نہیں بخشا،دھرنوں سے ملک کو بہت نقصان پہنچا،چینی صدر نے پاکستان کے بجائے بھارت کا دورہ کیا،دھرنے والے اپنے انا کے بت کو توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ11 پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر عوام نے دھرنے والوں کو مسترد کردیا،عمران خان نے اپوزیشن کو بھی نہیں بخشا،دھرنوں سے سیاسی جماعت کا نہیں ملک کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ10لاکھ لوگوں کو لانے کے دعویٰ کرنے والے پتہ نہیں پونے10لاکھ لوگ کدھر گئے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے صرف الزامات لگاتے ہیں،سیلاب زدگان ہماری توجہ چاہتے ہیں،حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،لاہور میں جلسہ کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.