انقلاب مارچ میں چار سکول اور تین سنٹرز قائم،پلے گروپ سے ایم اے ، ایم ایس سی تک تعلیم،

انگلش گرائمر، انگلش سپوکن ،عربی گرائمر، تعلیم بالغان، ڈرائنگ پینٹنگ اور خطابت کے کورس بھی کرائے جانے لگے

منگل 23 ستمبر 2014 22:34

انقلاب مارچ میں چار سکول اور تین سنٹرز قائم،پلے گروپ سے ایم اے ، ایم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ دھرنے میں موجود طلبا ء کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کیلئے چار سکولوں اور تین سنٹروں سمیت 7مقامات پر انقلاب سکولوں کا آغاز کر دیا گیاان سکولوں میں پلے گروپ سے لیکرایم اے اور ایم ایس سی تک کے طلباء اور طالبات کو تعلیم دی جاری ہے۔ دھرنے میں قائم سکول کے پرنسپل محمد ایوب بغدادی نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

23ستمبر۔2014ء“ کو بتایا کہ ہمارے سکول میں موجود طلباء کی تعداد 800 سے تجاؤز کر چکی ہے ان طلباء کو مختلف اوقات میں تعلیم دی جاتی ہے صبح 6بجے سے 8بجے تک تحفیظ القرآن کی کلاسیں ہوتی ہیں جس کے بعد پلے گروپ سے آٹھویں کلاس کے طلبا اور طالبات کو 8بجے سے لیکر ساڑے دس بجے تک 9thکلاس سے ایم ایس سی تک کے طالبات کو ساڑے دس بجے سے ساڑے بارہ بجے تک جبکہ طلباء کو ساڑے بارہ بجے سے دن کے ڈھائی بجے تک تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کے کھیلوں اور دیگر مصروفیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ انگلش گرائمر، انگلش سپوکن ،عربی گرائمر، عرفان القرآن ،آئیں دین سیکھیں،کیلی گرافی جیوگرافی، تعلیم بالغان، ڈرائنگ پینٹنگ اور خطابت کے کورس بھی کرائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنے کے سکولوں میں ایک خصوصی کورس مواخات مدینہ بھی کرایا جاتا ہے جس کا مقصدمل جل کر رہنے ایک دوسرے کو برداشت کرنے نظم و ضبط کی پیروی سے متعلق سنت نبویٰ کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان طلباء کیلئے کتابوں اور سٹیشنر ی کی ضروریات ہیں جو پہلے بھی سول سوسائٹی پوری کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :