Live Updates

تحریک انصاف کے ممبران کو الگ الگ بلانا ڈرامہ سیریل ہے، شاہ محمود

منگل 23 ستمبر 2014 22:34

تحریک انصاف کے ممبران کو الگ الگ بلانا ڈرامہ سیریل ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کو وقفوں وقفوں سے طلب کرنے کو ڈرامہ سیریل قرار دیتے ہوئے اس کو الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کو ورغلانے کو کوشش قرار دیانیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے تمام ممبران کے استعفے ایک ہی وقت میں جمع کرائے گئے ہیں مگر ابھی تک صرف ایک ہی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے جس کو ہم مک مکا قرار دیتے ہیں پی ٹی آئی کے دیگر ممبران کو مختلف دنوں میں بلایا جارہا ہے جس کا مقصد ضمنی انتخابات کو ایک ہی دن کرانے کی بجائے مختلف دنوں میں کرانے کی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی کو ایک ہی روز بلایا جائے اور تمام استعفے ایک ہی روز منظور کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :