لاہور،توہین عدالت کی درخواستوں پر13انسپکٹروں پرمقدمات درج کرنے کا حکم

منگل 23 ستمبر 2014 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سیشن عدالتوں نے توہین عدالت کی درخواستوں پر13انسپکٹروں پرمقدمات درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔پولیس افسران فاضل عدالتوں کے حکم کے باوجود شہریوں کی شنوائی نہ کر رہے تھے جس وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے جن تھانوں کے انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ان میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ، مصری شاہ، ہنجروال ، بادامی باغ ودیگر تھانوں کے انسپکٹرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :