مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد ،

تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کیلئے پیش کرنیکا حکم

منگل 23 ستمبر 2014 22:21

مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ایم سہیل اقبال بھٹی نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کیلئے پیش کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے زبیر نیازی کی طرف سے متفرق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت سے مریم نواز شریف کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیلئے اہلیت طلب کی جائے، اس پر عدالت نے کہ اسی نوعیت کی دو درخواستیں جسٹس اعجاز الاحسن کے روبرو زیر سماعت ہیں کونسل نے بتایا کہ ان درخواستوں میں ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے مگر پندرہ ستمبر کو یہ درخواستیں سماعت کیلئے پیش ہونا تھیں مگر جسٹس اعجاز الاحسن کی پیشی فہرست منسوخ ہو گئی ، وکیل نے استدعا کی کہ اس معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے ، عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ نہیں ہے اور متفرق درخواست میں لارجر بنچ کی تشکیل نہیں کی جا سکتی، عدالت نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کیخلاف دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :