چنیوٹ، بیل کی گردن پر اسم محمد ﷺ کے نام مبارک کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں ا فراد موضع چک بندی پہنچ گئے

منگل 23 ستمبر 2014 22:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) بیل کی گردن پر اسم محمد ﷺ کے نام مبارک کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں ا فراد موضع چک بندی پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع چک بندی کے رہائشی حاجی انوار الحق نے اپنے گھر میں ایک گائے پال رکھی تھی جس کی گردن پر اسم محمد ﷺ کا نام مبارک واضح نظر آ رہا تھا اس بیل کو دیکھنے کیلئے شہر اور گردونواح کے علاقوں سے سینکڑوں افرادان کے گھر پہنچ گئے جبکہ بیل کے مالک حاجی انوارلحق نے میڈیا کو بتایا کہ میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بیل کی گردن پر اسم محمد ﷺ لکھا ہوا ہے ۔