طاہرہ آصف قتل میں ملوث دو ملزمان کو مقتول کی بیٹی اور ڈرائیور نے پہچان لیا ،

ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا

منگل 23 ستمبر 2014 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کی رہنما طاہرہ آصف کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور نے پہچان لیا ۔دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کچھ روز قبل طاہرہ آصف کے قتل میں انویسٹی گیشن ٹیموں نے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور دونوں ملزمان کامران اور عمران نے اعتراف جرم کیا تھا کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ طاہرہ آصف ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ڈکیتی کے دوران مفاہمت پر طاہرہ آصف کو قتل کیا تھا جس کے بعد فرار ہوگئے تھے جبکہ واقعہ کے دوران گاڑی میں طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور بھی موجود تھا تو دونوں نے کامران اور عمران کو پہچان لیا جس کے بعد اب کامران اور عمران کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔

۔

متعلقہ عنوان :