دھرنوں کی بھرپور کوریج پر شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے اظہار تشکر

منگل 23 ستمبر 2014 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کی موثر کوریج پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ 41دنوں کے اس تاریخ ساز دھرنے کو پاکستانی میڈیا نے بھرپور کوریج دیکر پاکستان کے عوام کو باشعور بنا دیا ہے اور اب پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ یہ صرف اسلام آباد کے ڈی چوک کا دھرنا نہیں بلکہ ملک کے طول و عرض اور ملک سے باہر ٹی وی کے سامنے بیٹھی عوام کا بھی دھرنا ہے جو اپنے من پسند پروگراموں کو چھوڑ کر کئی کئی گھنٹے دھرنے دیکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :