کراچی ،سندھ میں عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان

منگل 23 ستمبر 2014 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سندھ میں عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، اسلحہ، چھری لے کر چلنے پر پابندی اور کھالیں جمع کرنے کیلئے بینرز لگانے، پرچیاں تقسیم، اعلانات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے تحت زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا اہم اجلاس سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی کی سربراہی میں ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا جس میں کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری 12 نکاتی ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تنظیم کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع نہیں کرسکے گی، سڑکوں پر کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپس لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کھالیں جمع کرنے کے لیے لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالوں کی منتقلی کے لیے پولیس کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا اور کوئی بھی زبردستی کھالیں لیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ عید کے 3 دنوں میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :