وزیرداخلہ کا جامعہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کو ٹیلی فون ، ان کے بیٹے اور جامعہ تعلیم القرآن کے ناظم مفتی امان اللہ کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور اظہار افسوس،ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا

منگل 23 ستمبر 2014 20:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جامعہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کو ٹیلی فون کرکے ان کے بیٹے اور جامعہ تعلیم القرآن کے ناظم مفتی امان اللہ کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ تعلیم القرآن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے مولانا اشرف علی سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کے جذبے کو سراہا۔

مولانا اشرف علی نے اس امر پر زور دیا کہ اگر 10محرم کو جامعہ تعلیم القرآن پر ہونے والے حملے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جاتا تو شاید یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام امن واستحکام پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمارے صبر کا دامن اب لبریز ہورہا ہے۔انہوں نے کراچی اور دیگر مقامات پر بھی علماء کرام کے قتل کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام واقعات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :