پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو کھانا فراہم کرنے والے باورچی لعل دین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے پانچ مزدوروں سمیت گرفتار کرلیا

منگل 23 ستمبر 2014 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو کھانا فراہم کرنے والے باورچی لعل دین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ مزدوروں سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے باورچی لعل دین جو کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کیلئے روزانہ دو سو دیگیں پکاتا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے منگل کی شام پانچ مزدوروں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔