سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

منگل 23 ستمبر 2014 20:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، سعد رفیق، خواجہ آصف، چوہدری نثار اور رانا ثنا اللہ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم ابھی تک پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع ہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے انھیں پروٹوکول دیا جا رہا ہے جو قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔لہٰذاعدالت حکم دے کہ سانحہ ماڈل ٹان کی تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :