سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے بارے درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں یکم اکتوبر کو ہوگی ،

پانچ رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا

منگل 23 ستمبر 2014 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے بارے میں درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں یکم اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا جس میں سابق صدر نے اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے مشروط طور پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا لیکن مقررہ مدت میں حکومت نے ان کا نام نہ نکالا جس کے باعث اب انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔