کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ،

250روپے مہنگا ہونے سے فی تولہ قیمت47ہزار650روپے ہوگئی

منگل 23 ستمبر 2014 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔منگل کے روز17ڈالر کے اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1232ڈالر پر جا پہنچی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت47ہزار400روپے سے بڑھ کر47ہزار650روپے ہوگئی اسی طرح214روپے کے اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت40ہزار842روپے پرجاپہنچی،صرافہ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روزملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت735روپے کی سطح پربرقراررہی۔

متعلقہ عنوان :