146 متاثرہ دیہات کے 42ہزار 350 خاندانوں کے سربراہوں کو بلا امتیاز عیدی کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اگلے ہفتے شروع ہو گا،ڈی سی او سرگودھا

منگل 23 ستمبر 2014 20:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ڈی سی اوسرگودہا ثاقب منان نے بتایا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع سرگودہا کے 146 متاثرہ دیہات کے 42ہزار 350 خاندانوں کے سربراہوں کو بلا امتیاز عیدی (فلڈریلیف فنڈ )کی تقسیم کا پہلا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع کیا جارہاہے جس کیلئے ضلع سرگودہا میں چار تحصیلوں کیلئے چار سنٹر قائم کر دےئے گئے ہیں ۔

چار سنٹرز میں گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ کی گیارہ یونین کونسلوں کے 60 دیہات کے متاثرین کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ کو سنٹر بنایا گیاہے ۔ جبکہ تحصیل ساہیوال کی چھ یونین کونسلوں کے 49 دیہات کے متاثرین کیلئے منی سپورٹس سٹیڈیم ساہیوال ‘ تحصیل شاہپور کی بارہ یونین کونسلوں کے 68 دیہات کے متاثرین کیلئے ٹی ایم اے آفس ساہیوال اور تحصیل کوٹ مومن کی چھ یونین کونسلوں کے41 دیہات کے متاثرین کیلئے ٹی ایم اے آفس کوٹمومن کو سنٹر بنایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 40 فیصد سے زائد نقصانات کے حامل دیہات کے 42 ہزار 350 خاندانوں کیلئے ریلیف فنڈ کی تقسیم کا سلسلہ 27 ستمبر سے شروع ہو کر عید سے پہلے مکمل ہو جائے گا ۔عید کے بعد اگلے مرحلے میں 40 فیصد سے کم نقصانات کے متاثرین میں مالی امداد شروع کی جائے گی۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ 27 ستمبر سے جن ریونیو سٹیٹ کے 42 ہزار 350 خاندانوں میں بلا امتیاز ریلیف فنڈ کی تقسیم شروع کی جارہی ہے ان میں آہلی کمبوہ ‘آکی ‘ آبل ‘ اچھر ‘ عادل پور ‘ بدر بھون ‘ بگھی ‘ بہاروالا ‘ بکھر بار‘ بریانہ ‘ بونگہ سرخرو ‘ بونگہ بخش ‘ بونگہ بلوچاں ‘ بونگہ جھمٹ ‘ بونگہ سگھرال ‘ بورا سراج باران ‘ برج ڈیم ‘ برج غلام رسول ‘ برکھن ‘ چاہ گھٹی ‘ چک خانہ ‘چک کو ٹ بھائی خان ‘ چک مبارک ‘ چک نظام ‘ چک سید رحمان ‘ چک سلیمان ‘ چاندنہ ‘ چھنڈانہ ‘ چنٹ ‘ دادن ‘ دھوری ‘ دھل کدھی ‘ دھیلہ ‘ دھیرووال ‘ ڈھڈی ‘ ڈھل کدھی ‘ دین پو رجنوبی ‘ دوآنہ بلوچاں ‘ دوآنہ کانجو ‘ دلے والا ‘ پتھوالہ ‘ گاگا ‘ گھیوال ‘ گھنگوال ‘ غازی آباد ‘ گھوکھیت ‘ گھرنہ ‘ حافظ آباد ‘ ہموکہ ‘ ھویل مجوکہ ‘ حضور پو ر‘ ہجکہ شریف ‘ ہندواں حتار مافی ‘ جلہ زیدی ‘ جواہد پو ر‘ جھمٹ ‘ جھمٹ رانجھاوالا‘ جھوک منظور ‘ جھوک منگیانی ‘ کلاس شریف ‘ کانگرہ کدھی ‘ کیلا جاگیر ‘ کپسوپور ‘ کھنب کونہ ‘ کھنب نو ‘ کچھی جاگیر ‘ کھچکن ‘ خورشید ‘ کولیاں ‘ کوٹ ا حمد خان ‘ کوٹ مغرب ‘ کوٹ مکرم ‘ کوٹلی علی احمد ‘ کوٹلی رحمان ‘ کوٹلی سیدا ں ‘ کدلتھی کدھی ‘ لاھیال ‘ لکھی وال ‘ مدن ‘ مجوکہ ‘ منگھ ریل مڈھ رانجھا ‘ موری وال ‘ مداواں نباہ ‘ بنی شاہ ‘ کھدو ‘ نتھووال ‘ نواں کوٹ ‘ نہنگ ‘ نون جاگیر ‘ نمتاس ‘ نون کلو ‘ عطمہ سید پو ر‘ پنڈ رحیم شاہ ‘ پوفلہ ‘ پوچھانی ‘ رائے پور ‘ راجہ دہر ‘ دام دیانہ ‘ ریحان وال ‘ رتیڑی ‘ روشن پو ر‘ صابوال ‘ صدا کمبوہ ‘ سیدنو ‘ سید رحمان ‘ سینکہ ‘ شاہپور سٹی ‘ شاہپور کانجو ‘ شیخ جلیل ‘ سیال شریف ‘ سگھ مافی ‘ سکدی ‘ سید کوہنہ ‘ سید نو ‘ طالب والا ‘ ٹھٹھی ڈھکواں ‘ ٹھٹھی مزمل ‘ ٹھٹھی ابھی ‘ ٹھٹھی شاہانی ‘ ٹھٹھی انکاکن ‘ ٹھٹھی کلاں ‘ ٹھٹھی خورد ‘ ٹھٹھی لمبی ‘ ٹھٹھی یارو ‘ تنکی والا ‘ ترڈیانوالہ ‘ ترتی پو ر‘ وڈھن اور وجیدی شامل ہیں۔

متاثرین سیلاب کیلئے عیدی کی رقم قومی شناختی کارڈ سے مشروط قرار دی گئی ہے ۔ عیدی کے حصول کیلئے متاثرین سیلاب اپنے اپنے علاقے کے پٹواری سے اپنے موضع کی باری کے بارے میں دریافت کریں گے ۔ڈی سی او نے بتایا کہ مکانات کے سروے کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکاہے جبکہ فصلوں کے نقصانات کے تخمینہ کا عمل اگلے ہفتے شروع کر دیا جائے گا ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع سرگودہا میں فلڈ کنٹرول سنٹر اے ڈی سی کے دفترمیں قائم کیا گیا جس کا فون نمبر 9230256 تھا ۔

عیدی کی وصولی کیلئے اپنا نا م لسٹ میں چیک کر نے کیلئے ڈسٹر کٹ گورنمنٹ کی ویب سائیٹ www.sargodha.gop.pk وزٹ کی جا ئے گی۔ مزیدیہ کہ کوئی بھی شخص اپنا نا م لسٹ میں چیک کر نے کیلئے اپنے مو با ئل پر FLOODلکھ کر Spaceدیکر اپنا شنا ختی کا رڈ نمبر لکھ کر 8800پر send کر دے ۔