ملک بھر میں عیدالاضحی 6 اکتوبرکوہونے کا امکان ہے،چیف میٹرولوجسٹ،

25ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم

منگل 23 ستمبر 2014 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبرکوہوگا۔ جب کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس دن چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

(جاری ہے)

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبرکومرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں محکمہ موسمیات میں ہوگا جس میں چیف میٹرولوجسٹ کے علاوہ ماہر فلکیات اور علمائے کرام بھی شرکت کریں گے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لیے یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہوسکتی ہے اورعید الاضحی 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر عیدالاضحی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کیلئے ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔