امریکہ میں نوازمودی ملاقات نہیں ہوگی،بھارتی وزارت خارجہ ،

بھارتی وزیراعظم سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے سربراہان ،امریکہ وزیردفاع اور سیکریٹری خارجہ سے ملیں گے،وزارت خارجہ

منگل 23 ستمبر 2014 20:23

امریکہ میں نوازمودی ملاقات نہیں ہوگی،بھارتی وزارت خارجہ ،

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) بھارتی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نریندرا مودی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے تاہم سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے سربراہان ،امریکہ وزیردفاع اور سیکریٹری خارجہ سے ملیں گے، دونوں رہنمااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان اکبرالدین نے کہاکہ نریندرامودی جنرل ی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے سربراہان ،امریکہ وزیردفاع اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کاکہناتھاکہ مودی اپنے دورے کے دوران بل کلنٹن اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی ملیں گے ۔