پشاوردھماکہ،خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

منگل 23 ستمبر 2014 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)پشاور کے حساس علاقے شیر شاہ سوری روڈ پر ایف سی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈکوارٹرز کے سامنے لگے کیمرے میں عوام دھماکے کے بعد دوڑتے نظر ارہے ہیں ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے لگے خفیہ کیمرے سے حاصل کئے جانے والی فوٹیج میں دھماکے کے بعد جان بچانے کے لئے ریلوے گیٹ کے سامنے لگے بیریل سے اندر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے لگے دیگر کیمروں کے خراب ہونے کے باعث دھماکے کی فوٹیج تو نہیں ریکارڈ ہوئی ہے تاہم دھماکے کے بعد فائرئنگ کی وجہ سے لوگ محفوظ مقام کی طرف دوڑتے نظر ارہے ہیں۔