’گو نواز گو‘ ہر جگہ وزیراعظم کا پیچھا کرے گا، کوئی حق نہیں دے گا اپنا حق چھین لیں: طاہر القادری
منگل 23 ستمبر 2014 19:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا رہا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کے لئے امریکہ جا رہے ہیں،امریکہ میں موجود تمام پاکستانی بھی جمع ہو کر ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائیں، اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اور ایئر پورٹ کے باہر جمع ہو کر عوام ثابت کر دیں کہ ہم اس شخص کو وزیر اعظم نہیں مانتے اور پوری دنیا کو اپنا مطالبہ سنا دیں۔
ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے انقلابی شرکاءنے دھرنے کو اپنا گھر سمجھ لیا ہے، گرفتاری سے رہا ہونے والے کارکنان گھروں کو نہیں گئے بلکہ انقلاب مارچ میں واپس آ گئے، ظالم حکمرانوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کر لیا اور ان پر تشدد بھی کیاحالانکہ دنیا کا کوئی قانون بھی ان کو سزا نہیں دیتا، اس عمر میں بچوں کو اپنے حقوق اور انقلاب کی آگہی نہیں تھی مگر حکمرانوں کے ظلم نے ان کو حساس بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ان حکمرانوں کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.