الجزائر میں داعش نے فرانسیسی شہری کو اغواء کرلیا،قتل کرنے کی دھمکی،

شہری کا اغواء شدت پسندوں سے کارروائی کے لیے نہیں روک سکتا،بازیابی کے لیے الجزائری حکام سے رابطے میں ہیں،فرانسیسی وزارت خارجہ

منگل 23 ستمبر 2014 19:14

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) فرانس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک شہری کو الجزائر میں اغوا کر لیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس اسلامی ریاست کے شدت پسندوں کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد کا حصہ رہے گا اور الجزائر میں فرانسیسی شہری کا اغوا اس اتحاد میں فرانس کی شرکت پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، فرانس کے وزیر خارجہ لاراں فابیوس نے کہاکہ ہم مغویوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

لیکن ایک دہشت گرد گروہ فرانس کا موٴقف تبدیل نہیں کر سکتا۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس کے شہری کو الجزائر کے ایک مشرقی علاقے سے اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے کہ جس میں فرانس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس نے عراق میں مداخلت بند نہ کی تو مغوی فرانسیسی کو قتل کر دیا جائے گا۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ کا کہناتھا کہ انہوں نے الجزائر کے وزیر اعظم عبدالمالک سلال سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مغوی کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :