مودی کا دورہ امریکا،سکھ تنظیم احتجاج اورفردجرم عائد کریگی،

سکھ تنظیم وہائٹ ہاؤس کے سامنے عوامی عدالت منعقد،مودی کے خلاف گجرات فسادات کا مقدمہ درج ہوگا

منگل 23 ستمبر 2014 19:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) بھارتی میڈیانے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکا کے دورے میں اپنے مخالف گروپس کی جانب سے سیاہ پرچموں کے ساتھ احتجاجی ریلیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کئی مودی مخالف گروپس امریکا میں نریندرا مودی کے دورے کے موقع پر ان کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔بھارتی میڈیاکے مطابق انصاف اور محاسبہ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک اتحاد اے جے اے نے اعلان کیا کہ 28 ستمبر کو نیویارک مین ہیٹن کے وسطی قصبے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں جب مودی پہنچیں گے تو وہ ان کا استقبال سیاہ پرچم لہرا کر کریں گے۔

سکھوں کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ تیس ستمبر کو جب وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے لیے اوول آفس پہنچیں گے تو وہائٹ ہاؤس کے سامنے پارک میں وہ عوامی عدالت کا انعقاد کریں گے، جس میں مودی پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فردِ جرم عائد کی جانے والی یہ کارروائی ایک متبادل کمرہ عدالت میں کی جائے گی، جو وہائٹ ہاؤس کے سامنے صدارتی پارک میں لگایا جائے گا۔سکھوں کی تنظیم ایس ایف جے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک چارج شیٹ میں 2002 کے دوران گجرات کے فساد میں مودی کے اقدامات کی فہرست شامل ہوگی۔اے جے اے ہندوستانی نژاد امریکیوں کی تنظیموں اور افراد پر مشتمل ہے، جو نسل کشی کے خلاف اتحاد (سی اے جی)کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :