سرحدی کشیدگی میں اضافہ،بھارتی آرمی چیف نے دورہ چین منسوخ کردیا،متنازعہ علاقے میں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے ،اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا
منگل 23 ستمبر 2014 19:14
لداخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) متنازعہ علاقے لداخ میں بھارتی اور چینی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں، سخت کشیدگی کے ماحول میں بھارتی آرمی چیف نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور چین فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی آرمی چیف نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا ہے ، متنازعہ علاقے میں دونوں ممالک کی فوجیوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں ہیں اور مورچوں پر موجود اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
بھارتی عسکری ذرائع کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے چومار اور لداخ میں تین کلو میٹر اندر تک بیس کیمپ قائم کر لیے ہیں جس کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے متنازعہ علاقے میں کیمپ نصب کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جاری اعدادا و شمار کے مطابق علاقے میں پہلے ہی ایک ہزار 500 کے قریب بھارتی فوج منتازعہ علاقے میں تعینات ہیں جب کہ چین کے آٹھ سو کے قریب فوجی متنازعہ علاقے سے ملحقہ چینی سرحد پر موجود ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.