وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وہاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

منگل 23 ستمبر 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وہاڑی میں 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔