وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی سالگرہ کا دن بھی سیلاب زدہ عوام کے ساتھ گزارا،پنجاب کے عوام بھی میرے لئے میرے خاندان کی طرح ہیں ،ان کی خدمت میں ہی مجھے راحت ملتی ہے‘ شہبازشریف

منگل 23 ستمبر 2014 19:01

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی سالگرہ کا دن بھی سیلاب زدہ عوام کے ساتھ گزارا،پنجاب ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 23ستمبرکو اپنی سالگرہ کا دن بھی سیلاب زدہ عوام کے درمیان گزارا، وہ گزشتہ 19دن سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جھنگ کے سیلاب متاثرہ موضع بھوچرہ کے دورے کے موقع پر جب میڈیا نے سوال کیا کہ آپ کے اہلخانہ آپ سے مطالبہ نہیں کرتے کہ سالگرہ کا دن ان کے ساتھ گزاریں تو وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ میری خوشی اسی میں ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ مصیبت زدہ عوام کے کام آ سکو ں اور کنٹینر والوں کی طرح میری دلچسپیاں موسیقی اور گانے بجانے کی محفلوں میں نہیں ۔مصیبت میں گھرے ہوئے پنجاب کے عوام بھی میرے لئے میرے خاندان کی طرح ہیں اور ان کی خدمت میں ہی مجھے راحت ملتی ہے۔