محکمہ خزانہ کا پولیس کو سات لینڈ کروزرزوی ایٹ خریدنے کیلئے بجٹ جاری کرنے سے انکار ،ڈبل یا سنگل کیبل ڈالے خریدے جائیں،سوزوکی کلٹس گاڑیاں خریدنے سے بھی روک دیا گیا

منگل 23 ستمبر 2014 18:39

محکمہ خزانہ کا پولیس کو سات لینڈ کروزرزوی ایٹ خریدنے کیلئے بجٹ جاری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس کو سات لینڈ کروزرزوی ایٹ خریدنے کیلئے بجٹ جاری کرنے سے انکار کر تے ہوئے ،سوزوکی کلٹس گاڑیاں خریدنے سے بھی روکدیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے سات لینڈ کروزورز وی ایٹ کی خریداری کے لئے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کی درخواست ارسال کی تھی تاہم محکمہ خزانہ نے اس درخواست کو پراسس کرنے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک لینڈ کروزرز وی ایٹ کی قیمت دو کروڑ روپے سے زائد ہے اس لئے اتنی بڑی رقم جاری نہیں ہو سکتی۔

پولیس کو تجویز دی گئی ہے کہ اسکی جگہ ڈبل یا سنگل کیبن ڈالے خریدے جائیں ۔ محکمہ خزانہ نے پولیس کو سوزوکی کلٹس گاڑیوں کی خریداری سے بھی روکتے ہوئے سنگل کیبن ڈالے خریدنے کیلئے کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :