رانا مشہود احمد خا ن سے تمام وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان

منگل 23 ستمبر 2014 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)رانا مشہود احمد خا ن سے تمام وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان ہے ،سیاسی صورتحال میں بہتری آنے پر حتمی اقدام کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے رانا مشہود سے تمام وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

رانا مشہود کے پاس قانون وپارلیمانی امور، تعلیم،امورنوجوان وثقافت،وزیرکھیل کے قلمدان ہیں۔علاوہ ازیں رانا مشہود کی رشوت کے معاملات طے کرتے ہوئے سامنے آنے والی مبینہ ویڈیو کا جائزہ لینے کے لئے 14اگست کو چیئرمین (ن) لیگ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں سینیٹر رفیق رجوانہ اور ذکیہ شاہنواز پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی تاہم اس کمیٹی کی طرف سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ۔