دالبندین ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،بڑی تعداد میں راکٹ لانچر اور فیوز برآمد کرلئے گئے

منگل 23 ستمبر 2014 18:04

دالبندین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)پاک افغان سرحد کیساتھ صالح کاریز کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی بڑی تعداد میں راکٹ لانچر کے گولے اور فیوز برآمد باخبر ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ صالح کاریز کے قریب سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی زیر زمین 295راکٹ لانچر کے گولے اور 58عدد ان کے فیوز برآمد کرلئے گئے گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔