سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن کی گمشدگی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا

منگل 23 ستمبر 2014 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد راشد کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 16اکتوبر تک ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،سیکرٹری داخلہ ،ایس ایچ او درخشاں سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس محمد فاروق شاہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گذار محمد شارق کے وکیل علی حسنین بخاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن محمد راشد ولد عبدالحمید کو 16ستمبر کو بدرکمرشمل کے علاقے سے درزی کی دکان سے باوردی اہلکاروں نے حراست میں لیا ،جو تاحال لاپتہ ہے ۔2ہفتے گذر جانے کے باوجود کسی بھی سیکورٹی ادارے نے محمد راشد کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ۔عدالت نے ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،سیکرٹری داخلہ ،ایس ایچ او درخشاں سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔