لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،

منگل 23 ستمبر 2014 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس شفقت محمود چوہان صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عامر جلیل صدیقی نائب صدرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، میاں محمد احمد چھچھر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، میاں محمد اقبال فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہورکے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میاں محمد احمد چھچھر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے مامون رشید ایڈووکیٹ کو تلاوت ِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دی۔ اجلاس لاہور ہائیکورٹ میں کثیر منزلہ پارکنگ پلازہ اور لائبریری کی توسیع اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو معاشی مسائل سے متعلقہ امور پر غورو خوض کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے میاں محمد احمد چھچھر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،محمد سعید انصاری سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، محمد کاظم خان سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو وکلاء کی تعداد کے مطابق قانونی طور پر فنڈز فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کی توسیع اور آئی ٹی لیب کی مزید وسعت وقت کی ضرورت ہے کیونکہ وکلاء کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ شفقت محمود چوہان صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جو بھی کام کریں گے وہ باقاعدہ جنرل ہاؤس کی منظوری اور مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے پارکنگ اور لائبریری کی توسیع کیلئے تعاون فرمائیں تو انہوں نے مہربانی کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے بات چیت کرنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہا?س میں لائبریری اور پارکنگ پلازہ کی توسیع کے پروجیکٹ کی منظوری کا اعلان کیا لیکن تاحال اس میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے۔

ہاؤس نے عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو اختیار دیا کہ وہ ان پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو انکی تعداد کے مطابق فنڈز مہیا کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ویلفیئر کیلئے حکومتی نمائندگان سے ملاقات کرنے کیلئے جنرل ہاؤس سے منظوری طلب کی۔ ہاؤس نے عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو ممبران بار کی Behalfپر وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری رابطہ کریں اور معزز ممبران کی ویلفیئر کیلئے فنڈز حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :